English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں،شرجیل میمن

القمر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما اورصوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فعل ہماری ثقافت پر طمانچہ ہے اس کا کلچر عمران خان نے متعارف کرایا

۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کئے جانے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کارکنوں کے شرمناک فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کیسا لگے گا اگریہ سب ان کی اہلیہ یا بہن کے ساتھ ہو؟۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں، دشمن نہیں۔ ایک انسان، مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے یہ فعل ہماری ثقافت پرطمانچہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ کلچر عمران نے متعارف کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے