روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیاگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایثیویکس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 طلبا، 2 اساتذہ اور 2 سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور سکول کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے کہا کہ تاحال فائرنگ کے واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ روس میں حالیہ میں برسوں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2021 اور اپریل 2022 میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔
