English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرانس جینڈر قانون میں ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

القمر

اسلام آباد: خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ ترمیمی بل 2022ءپی ٹی آئی سینیٹر فوزیہ ارشد نے ایوان میں پیش کردیا، جسے چئیرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اور جنس تبدیل کروانا دو علیحدہ معاملات ہیں۔ میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جب یہ بل پاس ہوا تو میں ایوان میں تھا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام باتیں شریعت میں رہ کر کرنی چاہییں۔ اس کی3 شقوں پر بحث جاری ہے۔ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی، جو اسلام کے منافی ہو۔ بل کا مقصد خواجہ سراؤں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔ سب سے استدعا ہے اس بل پر سیاست نہ کریں بلکہ رہنمائی کریں۔ اس بل کے حوالے سے سب کی نیتیں صاف ہیں۔

اجلاس کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈا جاری ہے۔ کل بھی مجھ سے متعلق نامناسب باتیں کی گئیں جب کہ تمام علما متفق ہیں کہ یہ خلافِ اسلام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل میں میری ترامیم پر غور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے