English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، 2 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا

القمر

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے اعظم ورسک فوجی چوکی پرحملہ کردیا جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فوجی جوانوں نے ایک دہشتگردکوہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے ۔ دہشتگرد کے قبضے سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود بھی بر آمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔اس دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سال کے نائیک رشید کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور 22 سالہ رسول بادشاہ کا خیبر پختونخوا ہی کے علاقے لوئر دیر کے رہائشی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبھی برآمد ہوا ہے ۔ ہلاک دہشتگرد فوجیوں پر دہشتگر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے