English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے مداح کی خواہش پوری کرنیکی حامی بھرلی

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ایک اور مداح  کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے اعظم صدیق نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے، جو جیتا وہی سکندر، بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد’۔

پوسٹ پر ایک خاتون نیکمنٹ کیا اور کہا  کہ انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم کیسے پوری کریں اس کی خواہش۔

جواب میں بابرکے والد نے کہا  ‘ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہوگی، ہو جائیگا مجھے وطن واپس آنے دیں’۔بابر اعظم کے والد کے اس جواب پر خاتون مداح نے اعظم صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے