ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کی واپسی عمران کے منہ پر طمانچہ ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں ، ان کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے، روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن الحمد للہ واپس آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینٹر کا حلف اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں