ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بدھ کے روز طلب کیا گیا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کے سلسلے میں تاحال کوئی جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی گئی اور قومی سلامتی کمیٹی کاکل ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی  اور دیگرامور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کیا تھا، جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کرنی تھی۔

دریں اثنا وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کے طور پر شرکت کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیں گے جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال، سیلاب زدگان کی بحالی اور عالمی  امداد پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگز لیک ہونے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں