ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام۔ مہاجر کیمپ پر روسی لڑاکا طیاروں کا حملہ

شام میں بشار الاسد حکومت کے حامی روسی جنگی طیاروں کی کیفر لوسین کے علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ  پر بمباری  سے 8 شہری زخمی ہوگئے۔

روسی جنگی طیاروں نے ادلیب کے دیہی علاقے کیفر لوسین میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 8 شہری زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک اسکول کے جوار میں  ہونے والے فضائی حملے سے شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

حملے کے علاقے سے دھواں اٹھتے ہی بچے اور ان کے اہل خانہ خوف کے مارے بھاگتے نظر آئے۔

زخمیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے والی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے اسپتال پہنچایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں