راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم اورشہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
