ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیس کروڑ لوگوں کا ملک 4 سال تک غدار کے ہاتھوں گروی رہا، مریم صفدر

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر نے کہاہے کہ سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائےگا۔

مریم نواز نے کہاکہ تکلیف دہ بات نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ فارن فنڈنگ فتنے نے پاکستان تقدیر سے کھیلا ہے، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،22 کروڑ لوگوں کا ملک 4 سال نااہل، ناہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مریم نواز نے عمران خان کے آڈیو لیک کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عمران خان غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔ نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے لوگوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا ہے، وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے، اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا ہے تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم کو سمجھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں