روم:معروف فٹ بالر لیونل میسی 2گول کر کے 100بین الاقوامی میچوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ وارم اپ دوستانہ میچ میں جمیکا کے خلاف ارجنٹائن نے 3-0سے کامیابی حاصل کی۔
اس میچ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی نے دو گول اسکور کئے، میچ میں کامیابی کے بعد ارجنٹائن اٹلی کے ناقابل شکست رہنے کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گیا ہے۔
پیرس سینٹ جرمین کے سپر اسٹار میسی نے ریڈ بل ایرینا میں دوسرے ہاف کے متبادل کے طور پر آنے کے بعد 164مقابلوں میں اپنے بین الاقوامی گولوں کی تعداد 90تک پہنچا دی ہے،میسی کے دو گولوں نے ارجنٹائن کے لیے ایک زبردست جیت حاصل کی، جو اب 2019تک جاری رہنے والے 35میچوں میں ناقابل شکست رہ چکے ہیں۔
