English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے جمع عطیات سے متعلق گفتگو

القمر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑی آبادی متاثر ہوئی، دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے افراد کا شکرگزار ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے افراد کا شکرگزار ہوں، مخیر افراد ہمیشہ کی طرح اب بھی مشکلات میں گھِرے بھائیوں کیلئے آگے بڑھیں،عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے