اسلام آباد: نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 4 اکتوبر کو عمران خان کی درخواست کی سماعت کریگا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
خیال رہیکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم کے بعد اختیارات سے تجاوز کرکیکسی کوفائدہ پہنچانے پرکیس نہیں بنیگا، اس لیے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
