ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مبارک پاکستان، باجی مریم بھی بری ہو گئیں، شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہاکہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس سپیڈ سے شریف خاندان کو  این آر او ٹو ملا،  نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں