ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات جاری کردیں۔

قومی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پر اعتراض اٹھایا ہے جبکہ مناسب لباس پہننے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

پی آئی اے کے سینئر اہلکار عامر بشیر نے کہا کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے دفاتر پہنچنے، ہوٹلوں میں قیام اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے پر ان کے لباس کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایئر اٹینڈنٹ کا مناسب لباس نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر کررہا ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز فلائٹ اٹینڈنٹ کی ڈریسنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں