واشنگٹن:امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان کے باعث کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہوائوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، طوفان سے تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
فلوریڈا کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی گئی، سب سیزیادہ فورٹ مائرز کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی 25 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق فلوریڈا کونشانہ بنانے کے بعد سمندری طوفان ‘آئن’دوبارہ شدت اختیار کرگیا، طوفان اب شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔
The post فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 17 افراد ہلاک،درجنوں زخمی appeared first on Daily Jasarat News.
