English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو گھر بھیج دیا گیا

القمر

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا،پیسر نسیم شاہ آئندہ دو روز تک گھر میں آئسولیشن سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

 پی سی بی کے مطابق قومی فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی،پی سی بی کا میڈیکل پینل بولر کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے،قبل ازیں گزشتہ روز نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد انہیں ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے