ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جج مخالف بیان پر توہین عدالت کیس، عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا

اسلام آباد:خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا۔

عدالت اطمینان کے لیے مزید کچھ کہے تو اس پر مزید عمل کرنے کے لیے تیار ہوں،بیان حلفی میں عمران خان نے کہا کہ دوران سماعت احساس ہوا 20اگست کو تقریر میں شاید ریڈ لائن کراس کی، اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا، ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں تھا، 26سال عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں