English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے، حافظ حمد اللہ

القمر

اسلام آباد:ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم ہا ئوس میں وزیرِ اعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کیخلاف سازشیں کرتا رہا،عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔

حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران نے بحیثیت وزیرِ اعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔ عمران اور ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کی خواہش پر 2023 میں ہی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے