English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا وزیراعلی کے پی کے ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال

القمر

 پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کامران بنگش کے ہمراہ ایڈورڈز کالج پہنچے، ہیلی کاپٹر میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور مراد سعید بھی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر واپس اسلام آبادگئے۔

صوبائی وزیر کامران بنگش نے بتایا کہ سرکاری کام سے اسلام آباد گیا تھا واپسی پر عمران خان کو بھی ساتھ لے آیا، وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد جانا تھا اس لیے عمران خان ان کے ساتھ واپس گئے۔

کامران بنگش نے کہا کہ نئے قانون کے تحت صوبائی وزرا ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے