English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، ایک زخمی حالت میں گرفتار

القمر

غزہ : فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ قدس کی العیزریہ کالونی میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان “فایز خالد دمدوم” شہید ہو گیا، ہونے والی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی بھی زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاری بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے روز کے معمولات میں شامل ہو چکی ہے۔ نتیجتا صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی جانب سے بھی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے