English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالر کی قیمت کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی واقع ہونی چاہئے، رہنما پی ٹی آئی

القمر

سکھر: تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین احمد جتوئی نے ڈالر کی قیمتوں میں کمی پراپنے تحفظات میں کہا ہے کہ ملکی سطح پر اگر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تو مہنگائی میں بھی کمی واقع ہونی چاہئے اور اسکے اثرات عام آدمی کو پہنچنے چاہئے۔

لیکن موجودہ امپورٹیڈ حکومت ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھا کر عوام کو مزید بے وقوف بنا رہے ہیں عمران خان کی کال پر عوامی اھتجاج پر امپورٹیڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار دیکھائی دے رہی ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ تو مہنگائی اور اگر کم ہو تو پھر بھی مہنگائی ایسا کیوں سمجھ سے بالا تر ہے ، پاکستان تحریک انصاف کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان کی عوام باشعور ہے اور انہوں نے عمران خان کے حق و سچ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے احتجاج پر لیبک کہا اور آج پورے پاکستان کی عوام مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سکھر سے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین احمد جتوئی نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اگر ڈالر کم ہوا ہے تو یہ عمران خان کی بدولت ہوا ہے۔

اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تو یہ بھی عمران خان اور عوام کی بدولت لیکن نا جانے کیوں امپورٹیڈ حکومت اچھے کام اپنے اوپر اور اپنے سارے برے کام پی ٹی آئی پر لادھ دیتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے