English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک 

القمر

کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلیمیں 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

فائرنگ کیتبادلے میں 2 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جو اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔

فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق  چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

جس گھر میں چھاپہ مارا گیا اس کا ایک کمرا اب بھی بند ہے اور شبہ ہے کہ گھر کے اندر بارودی مواد موجود ہے۔ ۔فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے دونوں سیکورٹی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے