English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریکارڈ چیک ہوچکا، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں، حنا ربانی کھر

القمر

 اسلام آباد:وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں،اس وقت پاکستان کے  پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟۔

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔

وزیر مملکت  نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے  پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے