English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور، پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی بم حملہ ، ملزمان فرار

القمر

 پشاور پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاون میں نامعلوم ملزمان پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی ریگی کے مطابق ملزمان اور پولیس میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ملزمان کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاتے ہوئے دستی بم پھینکا جو تھانے سے باہر گراریا گیا۔

حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے بعد ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے