ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسے کیس میں میرا پاسپورٹ ضبط رکھا جو میرے خلاف نہیں بنا تھا،مریم نواز

 لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا  ہے کہ میرا پاسپورٹ ایک ایسے کیس میں ضبط رکھا جو میرے خلاف بنا ہی نہیں تھا تین سال تک میرے پاسپورٹ کو اپنے قبضے میں رکھا گیا ہے ۔

مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدللہ، مگر پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے تفتیش  کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بیجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

 انہوں نے  کہا کہ ایک دن فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا،  کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشااللہ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں