اسلام آباد: سینیٹ میںمخنث افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ2018میں ترمیم کرنے کے تین نئے بل پیش کر دیے گئے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے خنثہ افراد (حقوق کا تحفظ)بل 2022 بھی ایوان میں پیش کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیئے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں مختلف نئے بل پیش کئے گئے۔
سینیٹر فوزیہ ارشد نے مفت اور لازمی تعلیم کا حق(ترمیمی)بل 2022پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ،سینیٹر رخسانہ زبیری نے دستور (ترمیمی)بل 2022پیش کیا، جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
سینیٹر بہرہ مند تنگی نے توشہ خانہ (مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن)بل 2022پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا،سینیٹر رانا مقبول احمد نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری بلدیاتی حکومت (ترمیمی)بل 2022پیش کیا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،سینیٹر محسن عزیز نے مخنث افراد (حقوق کا تحفظ)(ترمیمی) بل 2022پیش کیا۔
بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ، سینیٹر صابر شاہ نے مخنث افراد (حقوق کا تحفظ)(ترمیمی) بل 2022پیش کیا ، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مخنث افراد (حقوق کا تحفظ)(ترمیمی) بل 2022پیش کیا ، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سارے بلوں پراکٹھے بحث ہو جائے گی ، سب کو کلب کردیں۔سینیٹر مشتاق احمد نے خنثہ افراد (حقوق کا تحفظ)بل 2022 پیش کیا، یہ بل بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
