اسلام آباد: آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا جس میں آرٹیکل 62 سے صادق اور امین کے الفاظ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق صادق اور امین کے الفاظ کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔
ترامیم پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
