English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کھیل تماشا نہیں مستقبل کا مسئلہ ہیں، حافظ نعیم الرحمن

القمر

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کھیل تماشا نہیں ہے،یہ کراچی کےمستقبل کا مسئلہ ہے،کراچی کے عوام ہر روز نئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،حکومت سندھ بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے اب اس شہر میں الیکشن ہی واحد حل ہیں ۔

ادارہ نور حق کراچی  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث لوگ پریشان ہیں،اس کی ذمہ دار صرف پیپلز پارٹی ہے، بڑے بڑے زمیندار اپنے زمینیں بچانے کے لئے دوسروں کی زمیں ڈبو رہے ہیں ۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التواء ہونے کی خبروں پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج بہت اہم مسئلہ پر بات کرنی ہے،پیپلز پارٹی شکست سے خوف زدہ ہے اس لیے یہ رویہ اپنایا ہوا ہے یہ سارے اختیارات ہڑپنا چاہتی ہے،لگاتار15 سال سے یہ حکومت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیس نے اپنی مرضی سے خط نہیں لکھا کہ ہم کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی نہیں دینگے بلکہ حکومت سندھ نے پولیس سے اپنی مرضی کا خط لکھوایا ہے،سیاسی بنیاد پر پولیس میں بھرتیاں ہوتی ہیں،حکومت جواب دے کہ 16ہراز پولیس اہلکار کا شاٹ فال کیوں ہے،نوٹیفیکیشن دیکھائیں کہ کس تاریخ کو کس پولیس اہلکار کو کہاں بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس کی نفری کی محرومی ہے،تو اسے پورا کرنا سندھ حکومت کا کام ہے، سندھ پولیس احتجاج روکنے اسلام آباد جانے کو تیار ہے تو الیکشن میں کیوں نہیں آسکتی؟رینجرز موجود ہے کراچی میں اسے بلائیں،الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا ایکسٹینشن بن رہا ہے،اُنہیں سب پارٹیوں کو بلا کر واضح کرنا ہوگا کہ الیکشن اسی ماہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سب کی ملی بگھت کے ساتھ کھانا پینا چل رہا ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر بھی ابھی تک موجود ہیں،انہیں تو برطرف ہونا چائیے،اس شہر کو منتخب مئیر چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پارٹیوں کی آمرانہ سوچ ہے،یہ جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں،ہم عوام میں جائنگے،ضرورت پڑی تو عدالت میں بھی جائنگے،ہم کچھ دن دیکھیں گے پھر عوام کے ساتھ احتجاج کرینگے، ہم احتجاج کر رہے ہیں آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں ،کراچی کو گرین و کلین بنائیں گے، ٹوٹی سڑکیں ، کچرے کے انبار ہر جگہ موجود ہے،شہر کی بدترین صورتحال ہے،کراچی سے لوگ باہر منتقل ہورہے ہے ،لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہیں،لوگ اب اس شہر میں نہیں رہنا چاہتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے