ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنگ چارلس پہلے سرکاری دورے پر سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے

لندن:کنگ چارلس سوم اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ایک سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کنگ چارلس اگلے ماہ اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی میزبانی کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ملک جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور ان کی اہلیہ، ملک کی خاتون اول شیپو موٹسیپ 22 سے 24 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کی تفصیلات اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی مصروفیات کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں