واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے والوں کو مزید قیمت چکانا ہوگی۔
.غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایران میں آزادانہ مظاہروں کے حق کی حمایت کرتے ہیں اور کشیدگی کا ذمہ دار ایرانی حکام کوٹھہراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مظاہرین پر تشدد کی خبروں پر شدید فکر مندہیں، واشنگٹن ایران کے تمام شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔
The post ایران میں مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، امریکی صدر appeared first on Daily Jasarat News.
