English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز پر غریبوں کو رعایت اور امیروں سے پوری قیمت وصول کرنے کی سفارش

القمر

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی اشیاءصرف غریبوں کو دینے اور امیروں سے اشیاءکی اصل قیمت وصول کرنے کی سفارش کردی جبکہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

 کمیٹی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر آئندہ اجلاس میںایف بی آر حکام اور سیکرٹری تجارت کو بھی طلب کر لیا۔منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا۔

 اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا،چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے ان کے لئے صرف 517اسٹورز کھولے گئے ہیں یہ بنیادی طور پر زیادتی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز وہاں پر کم ہیں، نور عالم خان نے کہا کہ سبسڈی صرف غریبوں کے لئے ہونی چاہئے ، امیروں کو چینی اسی ریٹ پر ملے جو اس کا ریٹ ہے، سیکرٹری صنعت و پیداورنے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کافی کام کیا ہے، جو بھی خریداری ہو رہی ہے وہ سسٹم میں آرہی ہے، پہلے مینوئل سسٹم تھا۔

نور عالم خان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والی چیزیں صرف غریبوں کے لئے ہونی چاہئیں ، سندھ اور بلوچستان میں بھی زیادہ یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جائیں، نور عالم خان نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے کہا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے