English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مصدق ملک نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی وصول نہیں کر رہی، آئی ایم ایف سے 50روپے کی لیوی لگانے کا معاہدہ ہوا، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر 50روپے لیوی لگانے کا وعدہ کیا جسے ہم نے کنفرم کیا، اس وقت ڈیزل پر 12روپے جبکہ پیٹرول پر 32روپے لیوی وصول کر رہے ہیں،مصدق ملک نے واضح کیا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے