English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ، گھر میں ایل ای ڈی پھٹنے سے نوجوان ہلاک،3افراد زخمی

القمر

غازی آباد : بھارتی ریاست اتر پردیس کے ایک گھر  میں ایل ای ڈی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں دیوار میں نصب ایل ای ڈی اچانک دھماکے سے پھٹ گئی  جس کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ لڑکااومندرا ہلاک ہوگیا جبکہ اسکی ماں ،بھابی اور ایک دوست زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میںشدید زخمی  ہونے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ پورا گھر ہل گیا تھا جبکہ جس دیوار پر ایل ای ڈی آویزاں تھا وہ ٹوٹ گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے