English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، سعودی عرب

القمر

جدہ: سعودی کابینہ نے ایک بار  پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے  خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ ایران بین الاقوامی قوانین، روایات اور معاہدے پامال کررہا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس  جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔کابینہ نے عراق کے امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کو پھر سختی سے مسترد کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مالی سال 2023 کے قومی بجٹ کا ہدف سعودی عرب کی مالیاتی حیثیت کو مضبوط بنانا، اقتصادی شرح نمو کی مثبت شرح کو برقرار رکھنا اور وژن  2030 کے پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھنا ہے۔

The post عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، سعودی عرب appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے