English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان؛ وزارت داخلہ کے دفتر کی مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

القمر

کابل: افغان دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکا۔

میڈیا ذرئع کے مطابق دھماکا جس مسجد میں ہوا وہاں وزارت داخلہ کے اہم حکام اور کام کے سلسلے میں آنے والے شہری بھی نماز ادا کرتے ہیں۔ دھماکے کے وقت بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد وزارت داخلہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

اسپتال میں 25 زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، جس کے باعث  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے