لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ مغرب کا تحفہ ہے۔ پاکستان کے اسلامی معاشرے میں یہ ہر گز قابل قبول نہیں۔
محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بھی اس شرمناک اقدام میں حکومت کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام ٹرانس جینڈڑ ایکٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پاکستان کی تمام دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، دینی مدارس کے مہتممین ، وکلاء اور تاجر برادری کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر نصر اللہ گورائیہ،پیر برھان الدین عثمانی،پیر نور بہار شاہ،ذکر اللہ مجاہد،باباشفیق بٹ،چوہدری محمود الاحد،میاں عبدلمجید،پیر ارشد اویسی ،مولانا عبدالنعیم، قاری قاسم احرار،قاری عطا الرحمان ،حافظ نعیم عابد،محمد فاروق چوہان ،حسن فاروق ، نوید زبیری ،مفتی عمر، قاری ابراہیم،پیر بابا اسد ،قاری غلام یاسین ودیگر بھی شریک تھے۔
