English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ہوش کے ناخن لیں ،عمر سرفراز چیمہ

القمر

لاہور:مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہیں،حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں، ریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ہم اپنے ملک کے اداروں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ 25مئی کے واقعات پر کمیٹی بن گئی ، قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی، ماڈل ٹاون سانحہ میں کئی قابل افسر تھے، جو استعمال کیے گئے ہیں ، چار ماہ پہلے بھی پنجاب میں لوٹوں اور ووٹوں کی سیاست ہوتی رہی الیکشن میں جاتے ہوئے ان کی ہمت نہیں ہوتی یہ صرف لوٹوں کو خرید سکتے ہیں ، حکومت شفاف الیکشن اور عوام کے مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو  ہم بات کرنے کے لیے بیٹھ سکتے ہیں۔

عمر سرفراز  نے الزام لگایا کہ ان کے پڑھے لکھے درباری ترجمان سرکاری وسائل پر عوام کو گمراہ کرنے بیٹھ جاتے ہیں، سرکاری وسائل پر مراعات لیے جارہے ہیں،  رانا ثنااللہ کومنہ بند کرنے کے لیے  وزارت دی گئی، رانا ثنااللہ شریف خاندان کی ہرزہ سرائی کیا کرتے تھے ان کا ریکارڈ دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جو راستے بند کیے جارہے ہیں کیا اسلام آباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے،ریاستی اداروں کے ذریعے مخالفین کے راستے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز لندن علاج کا بہانہ کرکے گئیں ،سزا یافتہ افراد کو قانون تبدیل کر کے رعایت مل رہی ہے، عوام نے ان پر اعتماد کیا انہوں نے بار بار دھوکے دیئے، جب بھی مشکل وقت آتا ہے یہ ٹبر یہاں سے بھاگتا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ تو پڑھ لیتے وہ پی ٹی آئی کے کسی سیل کی رپورٹ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو میں دوسری نسل کو بھی فائدہ ہوا، ووٹ کو عزت کی بات کرتے تھے آج عوام سے ووٹ کا حساب دو کی بات کر رہے ہیں، میں ن لیگ کی رگ رگ سے واقف ہوں ، یہ چار بندوں کو شکل نہیں دکھا سکتے، مریم نوازدعوے کرتی تھیں کہ زبردستی میرا نام نکال دیا گیا تو قبول نہیں کروں گی، مریم نوازدعوے کرتی تھیں مجھے پلیٹ میں رکھ کے پاسپورٹ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے