ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

واشنگٹن:امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد109تک پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا ہے، جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، ایسا انفرا  سٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

 فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ای این جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں