English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور

القمر

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کے مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے 20 اگست کو درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 30 ستمبر کو جاری کیے تھےٟ، بعد ازاں عمران خان کی اتوار کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ ہفتے ٹرائل میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے، تاہم عمران خان کو ہائی کورٹ نے اتوار کے روز 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دی تھی، جو کل ختم ہونی تھی، تاہم عمران خان نے عبوری درخواست ضمانت وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی، جس کی سماعت سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے کی۔

سیشن جج کامران بشارت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت  کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 13 اکتوبر تک منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے