English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی

القمر

پاکستان کے صوبہ سندھ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سان میں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی ت اطلاعات  کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ٹرک اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پاکستان  کے محکمہ  شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 10,379 ٹریفک حادثات میں 4,566 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے