ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب

اسلام آباد:ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ،سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی شعیب شیخ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی کا حکم واپس لینے پر غور کریں گے۔

ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سزا کے خلاف اپیل میں ایک بار پھر سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے سزا معطلی کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سزا معطلی کا حکم واپس لیا جائے۔

 دریں اثنا شعیب شیخ کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ شعیب شیخ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کب پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے آئندہ ماہ کی تاریخ مانگ لی۔ عدالت نے شعیب شیخ کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں