ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی مارکیٹوں میں جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف

کراچی: مارکیٹوں میں جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس نے اس میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

 بچت بازاروں اور مارکیٹس میں جعلی نوٹ پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا۔ کھوکھراپار پولیس نے جعلی نوٹ پھیلانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار گروہ جعلی نوٹ مختلف مارکیٹس اور بچت بازاروں میں پھیلایا کرتا تھا، ملزمان سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، گروہ شہر میں کافی عرصے سے سرگرم تھا۔

 اسٹیٹ بینک پاکستان نے جعلی کرنسی کو پکڑنے اور روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ جعلی نوٹ پکڑنے کے لیے بینک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگ اس بات کو جانیں کہ کس طرح ایک مشتبہ نوٹ پکڑا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں