لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے، جو ورلڈ کپ کے لیے خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی ویڈیو بھیجی تھی، فاسٹ بولر 90 فیصد فٹ ہیں، شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ گھٹنے کی انجریز بعض اوقات نازک ہوسکتی ہیں، اس حوالے سے ہماری گفتگو بھی ہوئی کہ اگر شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔
