ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں،پرویز الٰہی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سموگ میں کمی کے لئے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں جبکہ سموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں