کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہسپتا ل سے چھٹی کے بعد بلاول ہائوس پہنچ گئے۔
سابق صدر کو گزشتہ دنوں طبیعت میں ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے ان کا علاج کیا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات سے بھی تین رکنی ڈاکٹرز کی کمیٹی کراچی پہنچی تھی جس نے سابق صدر کی صحت اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے فوری امکان کو مسترد کردیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھرجانیکی شکایت پر ہسپتا ل لایا گیا تھا جہاں وہ تیرہ روز تک زیر علاج رہے۔
سابق صدر کی صاحبزادی بختاور نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کورونا کے بعد سے طبی مسائل سے دوچار ہیں، اسی باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔
