بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ترجمان ماﺅ نینگ نے کہا کہ ہم کسی بھی بہانے، ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر رنگین انقلابات کی مخالفت کرتے ہیں۔
ایران پر امریکی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت چینی حکومت کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران میں حالیہ بدامنی کی بہانے میں وزیر داخلہ اور مواصلات سمیت ایرانی حکام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی۔
ایران کے اندرونی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت کے تسلسل کے طور پر، امریکی محکمہ خزانہ نے کچھ ایرانی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جن میں وزیر داخلہ احمد وحیدی اور وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور شامل ہیں۔
The post چین کی ایران کیخلاف غیر قانونی امریکی پابندیوں کی مخالفت appeared first on Daily Jasarat News.
