English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ میں سیکورٹی ذمہ داریاں نبھانے کیلیے قطر روانہ

القمر

راولپنڈی: پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے قطر روانہ ہوگیا، فیفا ورلڈ کپ 2022میں سیکورٹی سنبھالنے کے لئے پاک فوج کا دستہ نورخان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوا۔

 دستہ آرمی آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے،پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ اس سلسلے میں فیفا کی آٹھ رکنی ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی،قطرکی حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے