English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلاروس: روس کے ساتھ مشترکہ فوجی یونٹ کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے

القمر

بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکا شینکونے مشترکہ علاقائی فوجی یونٹ کی تشکیل  کے موضوع پر روس کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔

الیگزینڈر لوکا شینکو نے، روس کی طرف سے یوکرین کے متعدد شہروں پر بمباری کے دن یعنی،  10 اکتوبر کو ملک کی فوجی کمانڈ کے ساتھ اجلاس کیا۔

اجلاس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم روس کے حملوں کی حمایت کرتے ہیں اور ماسکو کے ساتھ ایک کمبائن فوجی کمانڈ  کی تشکیل کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے۔

لوکا شینکو نے اس مشترکہ فوجی یونٹ کے فرائض کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم یوکرین کے بیلاروس پر حملے کی تیاریوں میں ہونے کے الزام کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے