English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرس گیل نے  ٹی 20 فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے  نام بتا دیے

القمر

نئی دہلی:ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

کرس گیل نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن  حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے